ابنا: اپنے ايک انٹرويو ميں افغان صدر حامد کرزئي کا کہنا تھا کہ نيٹو نے افغانستان کے عوام کو رنج و مصيبت اور بدبختي کے سوا کچھ نہيں ديا۔ بي بي سي سے بات چيت کرتے ہوئے افغانستان کے صدر نے اپنے ملک ميں نيٹو کے اقدامات کي مذمت کي اور کہا کہ افغان عوام کو نيٹو سے کوئي فائدہ حاصل نہيں ہوا۔ انہوں نے ايک بار پھر کہا کہ ان کي حکومت امريکہ کے ساتھ دو طرفہ سيکورٹي معاہدے پر دستخط نہيں کرے گی۔افغان صدر کا کہنا تھا کہ سيکورٹي کے لحاظ سے نيٹو کے سارے کے سارے اقدامات مصيبت کا باعث بنے ہيں اور ان کا کوئي نتيجہ برآمد نہيں کيونکہ بقول ان کے افغانستان ميں امن نہيں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام مکمل امن اور دہشتگردي کے خلاف واضح اور تعين شدہ جنگ کے خواہاں ہيں۔ افغانستان کے صدر نے کہا کہ اگر سيکورٹي معاہدہ افغان عوام کے لئے امن و سلامتي نہ لاسکے تو پھر افغان عوام ايسے معاہدے کي مخالفت ميں حق بجانب ہيں۔
.......
/169